ڈومیلی

ڈومیلی، بڑاگواہ اور اسکے مضافاتی علاقوں بارش کا سلسلہ جاری، سردی کی شدت میں اضافہ

ڈومیلی: گزشتہ رات سے ضلع بھرکی طرح ڈومیلی بڑاگواہ اورگردونواح میں ہلکی ہلکی بارش کاسلسلہ دن بھر جاری رہا ۔
تتروٹ، ککلرالہ، مغل آباد، بھنڈرحسنوٹ، پدھری، گتر، بنگیال، اڈرانہ، پڈیال، ہنی، ججیال، بھوگی چک، کربک، نگیال سلحال تھلہ چوہدریاں سمیت دیگر علاقوں میں بارش جاری ہے۔
بارش کے باعث سردی کی شدت میں کافی حدتک اضافہ ہوگیا۔ بارش کیساتھ ساتھ بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔کئی علاقوں میں بجلی بند ہے۔
شہریوں نے سردی سے بچنے کیلئے گرم ملبوسات تن لیے اور گرم مشروبات سے بھی سردی دور بھگائی جارہی ہے۔
سیری گھنیال تابڑاگواہ سڑک کھنڈرات کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہوکررہ گئی۔شہریوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑھ رہاہے۔جگہ جگہ پانی کھڑا حکومتی نمائندوں کا منہ بولتاثبوت ہے۔
بارش سے ایک طرف کسان خوش دیکھائی دے رہے ہیں دوسری طرف تھلہ چوہدریاں کے مکین گھروں میں بند ہوکررہ گئے۔بڑاگواہ اور تھلہ چوہدریاں کے درمیان سے گزرنے والے برساتی نالے پر پل نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات وہی پر ہی ہیں۔کئی حکومتیں آئی بس وعدے کرتی رہی کوئی وعدہ وفانہیں کیا۔
بارش کی وجہ سے سکولوں میں آج حاضری معمول سے کم رہی۔اسکے علاوہ تلیکہ پلی بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکارہے جس کی وجہ سے پلی پر پانی کھڑا ہوگیا۔اور کئی گاڑیاں پانی کی وجہ سے بند ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button