12 ربیع الاول کو میلا چوک نکودر میں عظیم الشان جلسہ منعقد ہو گا۔ چوہدری نذیر احمد جماعتی

0

دینہ: 12ربیع الاول بروز بدھ دن 2بجے میلا چوک نکودر میں عظیم الشان جلسہ منعقد ہو گا،دینہ و گرد و نواح میں عید میلادالنبی ﷺکی تیاریوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔درود و سلام سے فضائیں گونج اٹھیں ہیں ۔میلاد شریف پورا مہینہ روزانہ کی بنیاد پر محافل کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار چوہدری نذیر احمد جماعتی صدر انجمن غلامان مصطفے ﷺنکودر شریف تحصیل دینہ ضلع جہلم نے عید میلاد النبی ﷺکے حوالے سے اپنے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ میلاد شریف کا پورا مہینہ نکودر تحصیل دینہ میں انجمن غلامان مصطفےﷺ نکودر شریف میں روزانہ محافل کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔12ربیع الاول شریف دن 2بجے بمقام میلاد چوک نکودر میں گردو نواح کے تمام جلوس پہنچیں گے۔جس میں نعت خواں اور علمائے کرام خصوصی شرکت کریں گے۔

انہوںنے کہا کہ جلسہ زیر صدارت پیر سید ذاکر حسین شاہ جماعتی پیر سید رضا حسین شاہ جماعتی خصوصی آمد حضرت پیر سید ابرار حسین شاہ (سبز کوٹ) سرہوٹہ شریف سے تشریف لا رہے ہیں ،جس میں علماء کرام پیر محمد طار مجزوبی قادری،علامہ عبدالنوید سلطانی ،علامہ قاری عمر شہزاد ،علامہ قاری عابد حسین نوشاہی جبکہ نقابت کے فرائض ضلع جہلم کی پہچان علامہ فضل حق سر انجام دیں گے۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم اور ڈی سی جہلم سے اپیل کی گئی ہے کہ 12ربیع الاول کے حوالے سے ہمارے پروگرام کو خصوصی سیکورٹی فراہم کی جائے ۔اجلاس کے آخر میں علامہ عبدالنوید سلطانی نے عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے گفتگو کی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.