سوہاوہ

سوہاوہ کے ابھرتے ہوئے ستارے نعیم جعفری نے بیسٹ سنگر کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

سوہاوہ کے ابھرتے ہوئے ستارے نعیم جعفری نے بیسٹ سنگر کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا، اہلیان سوہاوہ کی طرف سے نعیم جعفری کو مبارکباد، بہت جلدمیں پوری دنیامیں آواز کے جادوجگاؤں گا۔نعیم جعفری

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی آرٹ کونسل میں پوٹھوہاری فلم ایوارڈ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں پوٹھوہار کے اور پاکستان کے مشہور فلم سٹارز اور مختلف شعبہ سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی۔

شاہ زیب راجہ کی زیر صدارت منعقد ہونے والی تقریب میں سوہاوہ کے چمکتے ستارے اور سروں کے بے تاج بادشا نعیم جعفری کو بیسٹ سنگر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس موقع پر نعیم جعفری کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ بہت جلد میں پوری دنیا میں اپنی آواز کے جادو سے سوہاوہ کا نام روشن کروں گا، نعیم جعفری نے اپنے تمام چاہنے والوں کا تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button