دینہ

تمام تر برائیوں کی جڑ دین اور دینی تعلیم سے دوری ہے۔ پیر سید عرفان امیر شاہ

دینہ :قصور اور دیگر علاقوں میں ہونے والے یہ درندگی کے واقعات دراصل دین سے دوری کی وجہ سے ہے۔ایسا کرنے والے یقیناً عبرت ناک سزا کے مستحق ہے۔حکومت کو چاہیے کہ واقعہ قصور کے ملزم کو جلد کیفرِ کردار تک پہنچائے۔

ان خیالات کا اظہار پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری،سجادہ نشین آستانہ عالیہ رواتڑہ شریف نے ایک روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آپ کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کو جلد از جلد قرار واقعی سزا دی جائے۔اگر تجزیہ کارڈاکٹر شاہد مسعود کا دعویٰ درست ہے تو حکومت اور انٹیلی جنس اداروں کو چاہیے کہ اس نیٹ ورک کو جلد از جلد پکڑا جائے اور مرکزی ملزم عمران سمیت دیگر ملزمان کو جلد از جلد سخت سے سخت سزا دی جائے۔یقیناً یہ سب اسلام سے دوری کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فکرِ آخرت ،موت اور آخرت کی جواب دہی کا احساس یقیناً دینی تعلیم سے حاصل ہوتا ہے۔آنے والی نسلوں کو بچانے کیلئے دینی تعلیم پر توجہ دینا ہو گی ۔اس سلسلے میں اساتذہ ،والدین یہاں تک کہ حکومت ،سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button