جہلم

نئے صوبوں کے ساتھ بڑے شہریوں کو بھی تقسیم کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر طارق مرزا

جہلم: ملک میں نئے صوبوں کے ساتھ بڑے شہریوں کو بھی تقسیم کرنے کی ضرورت ہے حد سے زیادہ بڑے شہر مسائل کی آماجگاہ بنے ہوئے ہیں افسران اور مشینری مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت فوری طور پر نئے صوبوں کا اعلان کرئے۔

یہ بات انجمن بہبودی ضلع کے صدر ڈاکٹر طارق مرزا نے اپنے بیان میں کہی۔انہوں نے کہاکہ چھوٹے اضلاع کو مناسب حد تک بڑا اور بڑے اضلاع جیسے کراچی ، لاہور، فیصل آبادکوتحصیل کی حدتک تقسیم کرکے نیا ضلع بنا دیا جائے تو بہت بہتری آ سکتی ہے ملک کے اندر مسائل دیکھیں تو محسو س ہوتا ہے کہ اگلے ہزار سال بھی یہ مسائل حل نہیں ہوں گے جبکہ حکومتی دعوے پاکستان کو ایشن ٹائیگر بنانے کی باتیں کرتے نظرآتے ہیں انہوں نے کہا کہ جو حکومتیں ملک میں صرف صفائی کا انتظام نہ کرسکیں توباقی کام کیا خاک کریں گی ۔

ڈاکٹر طارق نے کہا کہ پنجاب کے صوبائی ہیڈ کوارٹر لاہور کو بلاشبہ دنیا کا سب سے گندا اور بدترین شہر قرار دیا جاسکتا ہے جہاں صفائی، ٹریفک ، سیوریج ، تجاوزات جیسے مسائل کے حل کی طرف کسی خادم اعلی کی توجہ نہیں ہے ۔بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کیلئے بھی کوئی حکمت عملی نہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button