جہلم

ضلع جہلم کی عوام الناس میں تحفظ کی فضاء کو برقرار رکھا جائے۔ آر پی او عمران احمر

جہلم: عمران احمر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے ضلع جہلم کا دورہ کیا، شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ریجنل پولیس آفیسر کا استقبال کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی کوسلامی پیش کی۔

عمران احمر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال اورراجہ یاور کمال سے ملاقات کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ عمران احمر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی کی زیر قیادت ڈی پی او آفس جہلم زیر تفتیش مقدمات کی پراگرس اوران میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیشی افسران کی کوشش کا تفصیلی جائزہ لیا۔مدعیان مقدمات کو خود سنتے ہوئے ان کی داد رسی کی۔

اس کے بعداوورسیز پاکستانیز سہولت سنٹر ریلوے روڈ جہلم کا افتتاح کیا اور شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی اوورسیز پاکستانیز کے لیے خدمات کو سراہا ۔عمران احمر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے پولیس لائنز جہلم کا دورہ کیا۔ یادگار شہداء پر سلامی دی، پھولوں کی ریتھ چڑھائی اور گرین پاکستان مہم کے تحت پولیس لائنز جہلم میں اپنے دست مبارک سے پودا لگایا۔

عمران احمر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی کی زیر قیادت پولیس لائنز جہلم میں کرائم میٹنگ کا بھی انعقاد کیا گیا میٹنگ میں شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم، محمد فاروق SP/RIB، محمود احمد شاہ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ، محمد ابراہیم ڈی ایس پی سٹی سرکل، محمد اکرم گوندل ڈی ایس پی صدر سرکل، سید اقبال کاظمی ڈی ایس پی سوہاوہ سرکل، سلیم خٹک ڈی ایس پی پنڈدادنخان سرکل اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

میٹنگ میں شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کرائم کے بارے میں ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی کوتفصیلی بریفنگ دی۔

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے کہا کہ سنگین نوعیت کے مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے ان مقدمات میں ملوث ملزمان کو بذریعہ عدالت سخت سزا دلوائی جائے، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے پولیس پریکٹیکل ورک، جدید سائیفٹک طریقوں اور کمیونٹی پولیسنگ کو بروئے کار لاتے ہوئے موثر حکمت عملی کے تحت کرائم کنٹرول کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ خصوصاًقتل، اقدام قتل، ڈکیتی، رابری، منشیات فروشوں، غیر قانونی اسلحہ میں ملوث ملزمان اور مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کو ہر ممکن یقینی بنایاجائے تاکہ عوام الناس میں تحفظ کی فضاء کو برقرار رکھا جائے اور پتنگ بازی ایک جان لیوافعل ہے اس میں ملوث ملزمان کے خلاف مثالی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہلم پولیس ضلع کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے میں دن رات محنت اور لگن سے کام کر رہی ہے اور اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں سرگرم عمل ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button