العصر سکول سسٹم بڑاگواہ میں محفل میلادالنبی ﷺکا انعقاد، بچوں اور ٹیچرز کی شرکت

0

ڈومیلی: العصر سکول سسٹم امین کیمپس بڑاگواہ میں جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کی محفل کا انعقاد کیاگیا، بچوں اور ٹیچرزکی شرکت۔

بچے خوبصورت انداز میں تیار ہوکرآئے ،سبز پگڑیاں،بیج سر پر پٹیاں لگاکے آئے،محفل میلاد کا آغاز باقائدہ طورپر حادیہ انجم کلاس پنجم کی طالبہ نے تلاوت قرآن سے کیا،نعت علی ارتضی ،مائرہ منظور،طیبہ فیصل نے پیش کی،محمد سکندر جماعت پنجم کے طالبعلم نے حضرت محمدﷺکے حوالے سے روشنی ڈالی۔

محمد واصف اور سکندر کے مرحبامرحبا ،سرکارکی آمد مرحبا کے نعروں سے گونج گیا،باقی ٹیچرز اور دیگر آئی ہوئی خواتین نے بھی نعتیں اور کلام پیش کیے ،محترمہ ماریہ معروف سابقہ ٹیچرنے نعت پیش کی تو سب آبدیدہ ہوگئے، اس محفل میں سابقہ ٹیچرز نے بھی شرکت کی،قاریہ وسینئر ٹیچر ثانیہ جاوید نے خوبصورت کلام پیش اور اختتام پر خصوصی دعاکرائی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.