پنڈدادنخاناہم خبریں

ڈی آر ٹی سیکرٹری جہلم کے ڈرائیور نے خود کوڈی آر ٹی سیکرٹری سمجھ کرسرعام لوکل ٹرانسپورٹروں کو لوٹنا شروع کر دیا

دھریالہ جالپ: ڈی آر ٹی سیکرٹری جہلم کے ڈرائیورنے خود کوڈی آر ٹی سیکرٹری سمجھ کرسرعام لوکل ٹرانسپورٹروں کو لوٹنا شروع کر دیا، ہر اتوار کوڈی آر ٹی سیکرٹری کی گاڑی لیکر مصری موڑ پر کھڑے ہو کر عوام کوذلیل و خوار کرناڈی آر ٹی سیکرٹری کے ڈرائیور نے اپنا وطیرہ بنا لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ سیکرٹری جہلم کا ڈرائیورخود کوڈی آر ٹی سیکرٹری سمجھ کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگا۔موصوف سادہ کپڑوں میں ملبوس ہر اتوار کوڈی آر ٹی سیکرٹری جہلم کی گاڑی لیکر مصری موڑ پر کھڑی کر کے عوام کوذلیل و خوار کرنے لگے۔ منڈی بہاوالدین اور کھاریاں روٹ پر چلنے والی ہائی ایس ٹیوٹا اور بڑی گاڑیاں جن میں سیمنٹ والے لوڈر ٹرک شامل ہیں وہ ڈی آر ٹی سیکرٹری جہلم کے ڈرائیور کے بدمعاشی کی وجہ سے سارا دن ذلیل و خوار ہوتے ہیں جبکہ منڈی بہاوالدین اور کھاریاںروٹ پر چلنے والی گاڑیوں سے روٹ اور گاڑی کے کاغذات چیک کرنے کے بہانے ہزاروں کی دیہاڑی لگائی جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

جہلم روٹ پر چلنے والی ہائی ایس ٹیوٹا گاڑیوں کومنتھلیاں دینے کی وجہ سے کھلی چھٹی ہے کیونکہ کنٹونمنٹ بورڈ جہلم سے اڈا فیس صرف 50روپے ہے جبکہ گاڑی سے کمشن کے نام پر700روپے وصول کیا جاتے ہیں۔ جبکہ منڈی بہاوالدین روٹ پر چلنے والی گاڑیوں کو چیک کرکے ان سے پیسے بٹورے جاتے ہیںاور اثر و رسوخ والے ڈرائیوروں کو کھلی چھٹی دی جاتی ہے گاڑی نمبرC-1706کے ڈرائیور نے موصوف کی کسی صاحب سے بات کروائی توجناب نے کہا جناب حضور تم جا سکتے ہو۔

دوسری گاڑیوں کے ڈرائیوروں سے جیب گرم ہوتی رہی پھر جب ڈی آر ٹی سیکرٹری کے ڈرائیور سے سوال کیا گیا کہ آپ اوور لوڈنگ اور اوور چارنگ کا نوٹس کیوں نہیں لیتے ؟تو وہ صاحب آپے سے باہر ہو کر بدتمیزی پر اْتر آئے اور کہا کہ یہ ہمارا اندروانی معاملہ ہے حالانکہ منڈی بہاوالدین اڈا سے 14سواریاں بیٹھا کر گاڑی نکالی جاتی ہے لیکن راستے میں زبردستی انسانوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح سوار کر کے 25سواریاں بیٹھا لی جاتی ہیں جس سے آئے روز حادثات معمول بن گئے ہیں ۔

سیاسی و سماجی حلقوں اوررفاہی تنظیموں کے نمائندوں نے ریجنل ٹرانسپورٹ سیکرٹری راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے راشی ، بدتمیز اور اپنے عہدہ سے ناجائز تجاوزکرنے والے ڈرائیور کو فل فور برطرف کر کے اہل علاقہ کے غریب اور مزدور ڈرائیوروں کو ریلیف دلوایا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button