دینہاہم خبریں

جہلم میں کورونا وائرس سے ایک شخص جاں بحق، مزید 12 افراد کورونا وائرس سے متاثر

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جہلم میں آج ایک اور کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جاں بحق جبکہ مزید12 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

اس وقت جہلم میں 81 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 15 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کورونا وائرس کے 24 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 64267 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1609 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔آج مزید 3 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔اب تک کل 1469 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

جہلم میں مزید 1 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جاں بحق ہوا ہے،اس وقت کل کورونا وائرس سے 44 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 50074 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 1117 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 35 اموات ہوئی ہیں۔

جہلم میں اب تک 56 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اب تک 1737 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 473 سے زائد معمر عمر کے افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button