کھیوڑہ

کھیوڑہ سے چوآسیدن شاہ پہاڑی ایریے میں روڈ اور سیفٹی دیواریں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، حادثات معمول بن گئے

کھیوڑہ سے چوآسیدن شاہ پہاڑی ایریے میں روڈ اور سیفٹی دیواریں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، حادثات معمول بن گئے، کئی ماؤں کے لخت جگرکئی بہنوں کے بھائی اور کئی دلہنوں کے سہاگ بچھڑ گئے مگر افسوس کہ محکمہ ہائی وے کے افسران بالا کی عدم دلچسپی، عوامی سماجی حلقوں نے وفاقی وزیرچوہدری فواد کمشنر راولپنڈی ڈی سی جہلم سے بھرپور مطالبہ کیا کہ خدارا اس خطرناک پہاڑی ایریے پر نظر ثانی کر کے روڈ اور سیفٹی دیواریں تعمیر کروائی جائیں۔
تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ سے چوآسیدن شاہ پہاڑی روڈ انتہائی خطر ناک روڈ ہے یہ خطر ناک روڈ کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے اور اس روڈ کے کنارے پر سیفٹی دیواریں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئے کئی سال بیت گئے مگر افسوس کہ محکمہ ہائی وے کے افسران بالا نے کبھی بھی اس خطر ناک پہاڑی ایریے کا دورہ کرنے کی زحمت نہیں کی اور نہ ہی کھنڈرات بنی ہوئی روڈ کی تعمیر میں دلچسپی لی اس خطرناک پہاڑی روڈ پر حادثات معمول بن گئے ہیں اور مسافروں کا اس روڈ پر سفر کرنا بھی انتہائی دشوار ہو گیا۔
عوامی سماجی حلقوں نے وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کمشنر راولپنڈی ڈی سی جہلم سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے کہ خدارا اس خطرناک پہاڑی ایریے کی تعمیر پر نظرثانی کریں اور محکمہ ہائی کے افسران جنھوں نے اس خطرناک روڈ پر عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے ان کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button