جہلم

القاسم انسٹی ٹیوٹ برائے اسپیشل بچگان محلہ اسلام پورہ جہلم میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد

جہلم: القاسم انسٹی ٹیوٹ برائے اسپیشل بچگان محلہ اسلام پورہ جہلم میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں سٹی لائن کلب کی طرف سے سپیشل بچوں اور سکول سٹاف کو کلب کی طرف تعائف دیے گئے۔

تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری واجد حسین، وائس چیئرمین قومی امن کونسل جہلم عبدالغفور چوہان، ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر سدھیر مغل، رانا خالد ڈپٹی اٹارنی ضلع جہلم، ڈسٹرکٹ گورنر لائن کلب ،ارشد لال دیناور سٹی لائن کلب کے تمام ممبران، بانی ممبر سکول ہذا ،ڈاکٹر میجر ر یوسف اختر کے علاوہ محمد ریاض انصاری ،محمد شکیل انصاری، ملک محمد عرفان ڈاکٹر محمد رشید ایڈمنسٹریٹر سکول ہذا ملک محمد اصغر پریذیڈنٹ سکول ہذا محمد طارق وائس پریزیڈنٹ اور شہر کے معززین خواتین اور مرد حضرات نے شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر سٹی لائن کلب کی طرف سے بچوں اور مہمانوں کو کھانا پیش کیا گیا۔ اس کے علاوہ رانا خالد ڈپٹی اٹارنی، فارسٹ آفیسر سدھیر مغل، ڈاکٹر باسط الطاف اور ان کے اور دو دوستوں نے سکول کا ایک ایک بچہ اڈاپ کیا جس کا ماہانہ 3000روپے ایک بچے کا آتا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button