مر کے بھی چین نہ پایا تو جائیں کدھر، پنڈدادنخان میں قبرستان گندے پانی سے بھر گیا، متعدد قبریں ڈوب گئیں

0

پنڈ دادنخان: مر کے بھی چین نہ پایا تو کدھر جائیں گے ، محلہ حافظ قاری قبرستان گندے پانی سے بھر گیا ، متعدد قبریں پانی میں ڈوب گئیں، چیئرمین میونسپل کمیٹی کے گھر جانے والا راستہ اور منڈی صدیق کوٹلہ جانے والی سڑک بند ، وارڈ کونسلر چوہدری شوکت اور چیئرمین ملک محسن نے اہل علاقہ کی تکلیف سے منہ موڑ لیا، ڈی سی جہلم سے اصلاح کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق محلہ حافظ قاری قبرستان میں نکاسی آب کا انتظام نہ ھونے سے متعددقبریں گندے پانی میں ڈوب گیں۔ ایلیان محلہ کو سخت پریشانی کا سامنا ہے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اراکین کا وزٹ قبرستان کی حالت زار پر افسوس کا اظہارکیا۔

منڈی صدیق کوٹلہ جانے والی سڑک بند وارڈ کونسلر چویدری شوکت سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ میں بے بس ہوں، چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک محسن بھی اگر کبھی گھر جائیں تو اس راستے سے ہی گزار کر جاتے ہیں لیکن شاہد ان کو کچھ نظر نہیں آتا۔

اہلیان محلہ نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی وساطت سے ڈی سی جہلم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قبرستان کو بے حرمتی سے بچایا جائے نکاسی آب کا فوری بندوبست کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.