منگلااہم خبریں

منگلا ڈیم رواں سال مکمل نہیں بھر سکے گا۔ ارسا

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے مطابق مون سون کا سیزن ختم ہونے والا ہے لیکن پاکستان میں آبی ذخائر تاحال مکمل طور پر نہ بھر سکے جس کیلئے اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

ارسا حکام کا کہنا ہے کہ منگلا ڈیم رواں سال مکمل نہیں بھر سکے گا، تربیلا ڈیم بھرنے کے حوالے سے بھی خدشات پیدا ہوگئے ہیں کیونکہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح مسلسل کم ہوتی جارہی ہے۔ ڈیم میں گزشتہ 4 روز کے دوران پانی 4 فٹ کم ہوچکا ہے۔

ارسا حکام کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 1445 فٹ سے کم ہو کر 1441 فٹ رہ گیا ہے اور ڈیم بھرنے کیلیے بارشوں کے بڑے سپیل کی ضرورت ہے۔

منگلا ڈیم بھرنے میں بھی پانی کی سطح فی الحال 39 فٹ کم ہے۔ ارسا نے ربیع سیزن میں پانی کی تقسیم کے معاملے پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button