جہلم

پیپلزپارٹی کے رہنما خان نوید اسلم اور خواجہ آصف جاوید کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر پارٹی رہنماؤں کی مبارکباد

جہلم: پیپلزپارٹی کے رہنماخان نوید اسلم اور خواجہ آصف جاوید کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر پارٹی رہنماؤں کی مبارکباد، خصوصی تقریب ضلعی سیکرٹری اطلاعات کے دفتر میں منعقد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی ضلع جہلم کے رہنماؤں خان نوید اسلم اور خواجہ آصف جاویدسابق نائب تحصیل ناظم کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ضلع جہلم کی جانب سے خصوصی مبارکباد پیش کی گئی۔

اس حوالے سے ایک تقریب سیکرٹری اطلاعات اشتیاق پال کے دفتر میں منعقد ہو ئی جس میں شعبہ خواتین ضلع جہلم کی صدر رخسانہ کوثر، تحصیل سوہاوہ کے صدر مرزا غفار ، ضلعی کوارڈینیٹر آصف زمان ڈار ، مرزا ستار بیگ صدر پیپلز لیبر بیورو ، باواشتیاق ، ڈاکٹرکوثر ناہید انور، ملک خالد صدر پی ایم ڈی سی ، عبدالرشید بٹ، خالد شیرازی، راو یونس،حافظ محمد صدیق، سابق مشیر وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری علی اصغر، ، ، ثریا عجائب جنرل سیکرٹری ، شہناز اختر تحصیل صدر، مریم ضرار ، صحافی اصغر مرزا ، صحافی سید ذیشان شاہ و دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر آصف زمان ڈار نے کہا کہ آج کی تقریب کا مقصد سب دوستوں کو اکٹھا کرکے اپنے بھائیوں کو حج کی سعادت کی مبارکباد پیش کرنا ہے جبکہ پارٹی کی سطح دونوں رہنماؤں کو باقاعدہ مبارکباد دینے کیلئے محرم الحرام کے بعد خصوصی اہتمام کیا جائے گا پارٹی رہنما وں خواجہ آصف جاوید اور خان نوید اسلم نے تمام دوستوں کا شکریہ اد ا کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button