جہلم

ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام کامرس کالج میں نیشنل ڈیزاسٹر ڈے کے حوالے سے سیمینارکا انعقاد

جہلم: ریسکیو 1122 جہلم کے زیر اہتمام گورنمنٹ کامرس کالج جہلم میں نیشنل ڈیزاسٹر ڈے کے حوالے سے سیمینارکا انعقادکیا گیا جس میں پرنسپل کالج، انتظامیہ، طلباء، ریسکیو افسران اور سٹاف نے شرکت کی، تقریب کی قیادت ڈاکٹر فیصل محمود ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم نے کی۔

پرنسپل گورنمنٹ کامرس کالج جہلم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ 08 اکتوبر 2005 کا زلزلہ پاکستان کی تاریخ میں بدترین سانحہ تھا، جس کی وجہ سے ہزاروں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں آج کی اس تقریب کا مقصد انہی شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔

ڈاکٹر فیصل محمود ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے قومی سانحہ کا پس منظر پیش کیا، انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 جہلم تربیت یافتہ عملے اور جدید آلات کے ساتھ ایسے کسی بھی حادثے یا سانحے سے نبرد آزما ہونے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ریسکیو 1122 کی پوری ٹیم کسی بھی حادثے کی صورت میں زخمیوں کی بر وقت امداد، اور ان کو ہسپتال پہنچانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

کالج طلباء اور انتظامیہ کو ڈاکومینٹری ویڈیو کے ذریعے اب تک جہلم میں ہونے والے بڑے حادثوں اور ان پر ریسکیو 1122 جہلم کے بروقت ریسپانس کے متعلق بتایا گیا۔

بعد ازاں ریسکیو 1122 جہلم کے تربیت یافتہ عملے نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔ جن میں بم بلاسٹ یا کسی بڑے حادثے کی صورت میں زخمیوں کی بروقت طبی امدادکرتے ہوئے ہسپتال منتقل کرنا اور آگ لگنے کی صورت میں بروقت ریسپانس کرتے ہوئے بھڑکتی ہوئی آگ پر قابو پانا شامل ہے۔ نیز ریسکیو 1122 جہلم کی ٹیم نے دھویں میں پھنسے شخص کو SCBAسلنڈر کا استعمال کرتے ہوئے ریسکیو کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر فیصل محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 جہلم شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے سے متعلق آگاہی وقت کی عین ضرورت ہے اوراسی کی بدولت ہم ایک محفوظ پاکستان اور محفوظ معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button