جہلم

جہلم بار ایسوسی ایشن کے ممبر راجہ محمد ضیاء اشرف کو نادرن کرکٹ ایسوسی ایشن پاکستان کے ممبر منتخب

جہلم: ممبر جہلم بار ایسوسی ایشن راجہ محمد ضیاء اشرف ایڈووکیٹ کو نادرن کرکٹ ایسوسی ایشن پاکستان کا جہلم سے ممبر منتخب کر لیا گیا ۔ جہلم کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئی فرد کرکٹ بورڈ کا ممبر بنا ہے ۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے راجہ محمد ضیاء اشرف ایڈووکیٹ نے بتایا کہ میں جہلم میں کرکٹ کے فروغ اور یہاں سے مقامی کھلاڑیوں کو قومی سطح کی کرکٹ میں متعارف کروانے کی کوشش کروں گا تاکہ جہلم کا ٹیلنٹ بھی ملکی لیول تک پہنچ سکے ۔

جہلم کی سماجی و شہری تنظیموں نے راجہ محمد ضیاء اشرف ایڈووکیٹ کو کرکٹ بورڈ کا ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے جہلم کیلئے ایک اعزاز قرار دیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button