پنڈدادنخان

کسی بھی صحافی کو کوئی حق نہیں کہ وہ کسی کی ذات پر بے بنیاد الزامات لگائے۔ ملک عبید انوار

پنڈدادنخان: صحافی معاشرے کی آنکھ ہیں اور ریاست کو چوتھا ستون بھی لیکن کسی بھی صحافی کو کوئی حق نہیں کہ وہ کسی کی ذات پر بے بنیاد الزامات لگائے، صحافی معاشرتی برائی اور مسائل کو اُجاگر کرتے ہیں اور مظلوم کی آواز بنتے ہیں، ہم حق اور سچ کی آواز بلند کرنے والے صحافیوں کا احترام کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کھیوڑہ کے بانی رہنما ملک عبید انوار نے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی جانبدار ہوکر کسی سے ذاتی دشمنی نبھاتے ہوئے کسی عام یا خاص شخصیت کی ذات پر بے بنیاد اور غلط الزامات لگاتا ہے تو اس کا ردعمل ناقابل برادشت غصہ ہی ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مبشر لقمان نے وفاقی وزیر فواد چوہدری پر جو الزامات لگائے ہیں کسی بھی صحافی یا عام شخص کو کوئی حق نہیں کے وہ کسی کی بھی ذاتیات پر بے بنیاد الزامات لگا کر شرفا کی ساخت کو نقصان پہنچائے ایسا کرنے کی اجازت نہ تو دین دیتا ہے اور نا ہی قانون۔
ملک عبید انوار نے کہا کہ مبشر لقمان کے پاس انکی انکم سے زیادہ انکے اثاثے ہیں اپنا ذاتی جہاز تک ہے حکومت کو چاہیے کے ایسے صحافیوں کا بھی احتساب کریں، صحافی ہمارے معاشرے کا مہذب طبقہ ہے اور ہم انکی قدر کرتے ہیں اور جو لوگ صحافیوں کے خلاف اور پریس کلب بند کرنے کی باتیں کرتے ہیں ہم شدید الفاظ میں اس کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پریس کلب پبلک پراپرٹی ہے نہ کہ کسی ایک صحافی کی جاگیر ہے، مبشر لقمان پاکستا ن کے سینئر صحافی ہیں انکو کو ئی حق نہیں کہ وہ کسی بھی طبقہ کی دل آزاری کریں یا کسی کو بے جا تنقید کا نشانہ بنائیں، ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والا ہر پاکستا نی اپنی اپنی حدود میں رہ کر ملک و قوم کی خدمت کے لیے کام کرے نہ کہ الزام تراشی کرے اسی سے امن و امان بھی قائم رہے گا اور ملک بھی ترقی کرے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button