جہلم

ن لیگ کی مرکزی حکومت اور پنجاب حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ اشرف چغتائی

جہلم: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اشرف چغتائی نے کہا ہے کہ ن لیگ کی مرکزی حکومت اور پنجاب حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے جس کا واضح ثبوت ضلع جہلم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کی سٹاف نرسوں کو گزشتہ 6 ماہ سے انکی تنخوائیں اور ان کے حقوق نہ ملنے کی وجہ سے انہیں احتجاج کرنا پڑا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اشرف چغتائی نے کہا یہ بڑے شرم کا مقام ہے کہ اس قوم کی بیٹیاں اپنے حقوق اور تنخواؤں اور جائز مطالبات منوانے کیلئے سڑکوں پر نکل آئی ہیں جبکہ حکومت وقت دھڑا دھڑ موٹر وے اور دوسرے اثاثے گروی رکھ کر پاکستان کے بچے بچے کو مقروض کر رہے ہیں جہلم کی سٹاف نرسوں اور طلباء کا اس طرح احتجاج کرتے ہوئے جی ٹی روڈ پر کئی گھنٹے احتجاج کرنا حکومت وقت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہاکہ اتنا طویل احتجاج کے دوران محکمہ صحت کے کسی افسران کا داد رسی کیلئے بروقت نہ پہنچنا اور بچیوں کا طویل احتجاج پر کسی بھی حکومتی نمائندے کا از خود نوٹس نہ لینا عوام کے ساتھ عدم رواداری کا ثبوت ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button