دینہ

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ تیار کرلی

دینہ: پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ تیار کرلی، دہم جماعت کے امتحانات 25 مئی، انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو 3 جولائی اور پارٹ ون کے امتحانات 27 جولائی سے شروع ہوں گے۔

محکمہ تعلیم کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کی جانب سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ تیار کرلی گئی ہے، دہم جماعت کے امتحانات کا آغاز 25 مئی سے ہوگا، پہلا پرچہ عربی کا لیا جائے گا، دہم جماعت کے امتحانات 9 جون تک جاری رہیں گے۔

دہم جماعت کا آخری پرچہ مطالعہ پاکستان کا ہوگا، نہم جماعت کے امتحانات 10 جون سے شروع ہونگے، پہلا پیپر عربی کا ہوگا، نہم جماعت کے امتحانات 25 جون تک جاری رہیں گے،نہم جماعت کا آخری پیپر اْردو لازمی کا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button