ڈومیلی

بڑاگواہ کے نواحی علاقہ میں پرائمری سکول میں چوری، چور لیپ ٹاپ اور قیمتی سامان چور ی کر کے فرار

ڈومیلی: بڑاگواہ کے نواحی علاقہ میں پرائمری سکول میں چوری، چور لیپ ٹاپ اور قیمتی سامان چور ی کر کے فرار، پولیس تھانہ ڈومیلی نے چوری کا مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کو تھانہ ڈومیلی کی حدود بڑاگواہ کے نواحی علاقہ ڈھوک مہراں داخلی فور پوٹھی کے پرائمری سکول میں چوری کی واردات ہوئی۔
چور سکول کے تالے توڑ کر ایک لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے۔تھانہ پولیس ڈومیلی کو اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
اس سے پہلے بھی علاقہ ڈومیلی کے کئی سکولوں میں چوری کی واداتیں ہوئی لاکھوں کا سامان چوری ہوا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button