جہلم

نوجوانوں کو فکرِ اقبال سے آشنا کر کے معاشرے کا بہترین فرد بنائیں گے۔ محمد انعام مصطفوی

جہلم: نوجوانوں کو فکرِ اقبال سے آشنا کر کے معاشرے کا بہترین فرد بنائیں گے، ’’ جوانوں کو پیروں کا اُستاد کر ‘‘ ڈسٹرکٹ یوتھ اسمبلی کا اجلاس 28اکتوبر کو جہلم میں ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار محمد انعام مصطفوی منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے ضلع جہلم کا تفصیلی دورہ کیا جس میں تحصیل پنڈدادنخان شرقی ،غربی سمیت تحصیل جہلم میں منہاج یوتھ لیگ کے تحصیلی عہدیداروں سے ملاقاتوں اور اجلاسوں کے موقع پر کیا۔اُنکا کہنا تھا اقبال ؒ کی فکر کو نوجوانوں تک پہنچانے کیلئے ’’جوانوں کو پیروں کا اُستاد کر ‘‘ کے عنوان سے ملک گیر مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے جس میں نوجوانوں کی ذہنی و فکری تربیت کر کے معاشرے میں بسنے والے دیگر نوجوان طبقے تک فکر اقبال کو منتقل کیا جائے گا۔

اس موقع پر تمام تحصیلوں کی تنظیمی صورتحال کو مزید بہتر کرنے کیلئے فیصلے کئے گئے جن میں یونین کونسلوں کی تنظیمات کو جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے بھی ہدایات جاری کی گئیں۔

اسکے بعد زین جٹ (جنرل سیکریٹری ) منہاج یوتھ لیگ شمالی پنجاب نے تمام عہدیداروں کو آگاہ کیا اِس ملک گیر مہم کی تربیت کیلئے ضلعی یوتھ اسمبلی کا اجلاس 28اکتوبر کو جہلم میں ہوگا جس میں یونین کونسل اور وارڈ سطح تک کے تمام عہدیدار شرکت کریں گے جس کے بعد منہاج یوتھ لیگ ایک نئی سمت پر رواں ہو کر انقلاب کا راستہ ہموار کرے گی۔

اس موقع پر ضلع صدر حنیف مصطفوی کیساتھ تحصیلوں کے تمام ذمہ داران نے شرکت کی ۔ تحصیل پنڈ دادنخان میں 16میں سے 12یونین کونسلوں جبکہ تحصیل جہلم میں جہلم سٹی کی تنظیمی عہدیداروں کے صدور اور جنرل سیکرٹرویوں کے ناموں کا اعلان بھی کیا گیا۔ جہلم سٹی میں خلیل اظہر صدر اور محمد حسیب کو جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا ۔ جس پر تمام عہدیداروں کو مرکزی اور زونل قائدین کی جانب سے مبارکباد دی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button