جہلم

عقد آسان پروگرام کے تحت ضلع جہلم میں دسویں شادی کا انعقاد

جہلم: عقد آسان پروگرام کے تحت ضلع جہلم میں دسویں شادی کا انعقاد نجی مارکی میں ہوا۔

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر عقد آسان پروگرام فرحت کمال ضیا سمیت دیگر افسران نے شادی کے تمام تر انتظامات اپنی نگرانی میں کروائے۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے دولہا اور دلہن کو تحائف بھی دیئے۔

تقریب کے موقع پر فرحت کمال ضیا نے بتایا کہ عقد آسان پروگرام کے تحت ہونے والی یہ دسویں شادی ہے۔ عقد آسان پروگرام نکاح کو آسان بنانے کے حوالے سے ضلع جہلم میں شروع کیا گیا ایک منفرد اور بہت ہی اچھا اقدام ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button