پنڈدادنخاناہم خبریں
ٹرینڈنگ

دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق

پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ میں دریائے جہلم میںنہاتے ہوئے2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ، ریسکیو 1122 نے ڈوبنے والے دونوں نوجوانوں کی لاشیں نکال لیں۔

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں کوٹ عمر کے رہائشی دو نوجوان نہاتے ہوئے دریائے جہلم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، ڈوبنے والے محمد رضوان اور سفیان کی لاشوں کو نکال کر آبائی گاؤں کوٹ عمر روانہ کر دیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے ہمراہ ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان ملک نثار کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ دریائے جہلم میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والا یہ تیسرا بڑا واقعہ ہے اور اب تک 6 کے قریب نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button