دینہ

حضرت فاطمہ زہرا (س) کی سیرت عالم اسلام کی خواتین کیلئے اسوہ حسنہ ہے۔ علامہ ناصر الحسینی

دینہ: تمام عالم کے انسانوں کیلئے ذات محمد مصطفیٰ (ص) بہترین نمونہ عمل جبکہ اُن کی بیٹی حضرت فاطمہ زہرا (س) عالمین کی تمام عورتوں کی سردار ہیں۔علامہ ناصر الحسینی تلہاڑ

تفصیلات کے مطابق امام بارگاہ ہڈالہ سیّداں،دینہ میں بمطابق 20 جمادی الثانی جشن ولاد ت باسعادت خاتون جنت، دختر سرور کونین (ص)مادر حسن و حسین(ع) سیّدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ زہرا کا انعقاد کیا گیا۔

اِس جشن میں محقق دوراں جناب علامہ ناصر علی الحسینی تلہاڑا نے بصیرت افروز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد مصطفیٰﷺ کا اسواہ حسنہ بہترین نمونہ عمل ہے قرآن کا حکم ہے کہ رسول اکرم(ص) جو چیز تمھیں دے دیں وہ لے لو جس سے منع کریں باز آجاؤ لہذا زندگی میں کسی بھی عمل کو درست کرنا ہو تو ذات رسول ﷺ بہترین اور مکمل نمونہ ہیں۔

اُنھوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا جوپیغمبر حضرت رسول اکرم (ص)اورحضرت خدیجہ کی بیٹی ہیں جوہمسر علی ابن ابی طالب ہیں جوعالمین کی عورتوں کی سردار ہیں جو والدہ ِجوانان جنت ہیںاور سیّدہ،طاہرہ ،راضیہ، محدثہ اور بتول آپ کے القاب ہیں یعنی توحید، اسلام اور دین کی بقا کا نام بتول ہے چنانچہ ہمیں اپنے کردار کی بہتری کیلئے اسوہ حضرت فاطمہ زہرا(ص) پر عمل پیرا ہو کر دین و دُنیا میں سرخرو ہو سکتے ہیں۔

جشن میلا د سے ذاکر مدثر اقبال آف جھامرہ اور سیّد اخلاق حسین نقوی نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button