جہلماہم خبریں

تحصیل آفس جہلم میں 3 مئی کو لگائی جانے والی ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کے تمام تر انتظامات مکمل

جہلم: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ جہلم نے بروز سوموار 3 مئی کو تحصیل آفس میں لگائی جانے والی ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کورونا وائرس ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے لگائی جائے گی۔ کھلی کچہری میں کورونا وائرس ایس او پیز کو فالو کرتے ہوئے سماجی فاصلے، ماسک اور ہینڈ سینیٹازر کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔ کھلی کچہری میں ڈیسک قائم کیے گئے ہیں جہاں سائلین متعلقہ ڈیسک پر جا کر اپنی اپنی شکایات کا اندراج کروا سکتے ہیں۔

کھلی کچہری میں عوام الناس کے مسائل کو سنا جائے گا اور موقع پر ان کے حل کے لیے احکامات بھی صادر کئے جائیں گے۔ کچہری میں درستگی ریکارڈ، فرد کا اجراء، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا اجراء اور ریونیو سے متعلقہ دیگر معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام الناس کے مسائل اور شکایات کے ازالہ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، عوام کی فلاح و بہبود انتظامیہ اور حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلدار، سب رجسٹرار،قانون گو، پٹواری ولینڈ ریکارڈ عملہ فیلڈ کی بجائے تحصیل آفس میں بذات خود موجود ہیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button