وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد حسین چوہدری کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان کا دورہ

0

پنڈدادنخان: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد حسین چوہدری نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں مریضوں سے مکمل تعاون کرنے اورایمرجنسی میں مریضوں کو تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے یہ ہدایت اتوار کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان کے دورے کے موقع پرکی۔ وزیر اطلاعات نے مریضوں سے ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات کی فراہمی کے متعلق بات چیت کی۔

انہوں نے فرائض پر مامور عملے کو مریضوں سے مکمل تعاون اور تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی، فوادحسین چوہدری نے ایمرجنسی میں مریضوں کو تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.