جہلم

عیدالاضحی کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی پردیسیوں کی واپسی شروع ہوگئی

جہلم: عیدالاضحی ختم ہوتے ہی پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے کے لئے گئے ، پردیسیوں کی واپسی شروع ہوگئی ، جواتوار کو مکمل ہو جائیگی، پردیسیوں کی واپسی کے باعث ٹرانسپورٹروں کی من مانیاں بھی جاری ، اوورلوڈنگ ، اوورچارجنگ بھی عروج پر رہی ، سیکرٹری ڈی آرٹی اے کی طرف سے اوورلوڈنگ اور اوورچاجنگ روکنے کے لئے کوئی اقدامات سامنے نہ آسکے۔

ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا عملہ بھی غائب رہا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹرانسپورٹروں نے دوردراز کے علاقو ں سے آنے والے مسافروں کی خوب جیبیں خالی کیں اور گاڑیوں کے مالکان اوورلوڈنگ اور اوورچارجنگ کر کے مسافروں کو گاڑیوں کی چھتوں پر سوار کرنے کے ساتھ ساتھ اضافی کرایہ بھی وصول کرتے رہے۔

قابل ذکر امر یہ ہے کہ مسافروں سے سامان کا بھی ایک سواری کے مساوی اضافی کرایہ وصول کیا جاتا رہا ، ٹرانسپورٹ اڈوں ، ریلوے سٹیشن پر بھی زبردست رش رہا، مسافر کئی گھنٹے گاڑیوں کے منتظر رہے، مقامی روٹ کی ویگنوں ، بسوں کے منافع کے باعث لانگ روٹ پر چلے جانے سے مضافاتی علاقوں اور شہروں کے لئے گاڑیوں کی کمی رہی ، جس کا ٹرانسپورٹروں نے خوب فائدہ اٹھاتے ہوئے اوورچارجنگ کی ، ٹیکسی گاڑیوں رکشاؤں اور چنگ چی رکشوں کی بھی چاندی رہی ، عید کے پہلے روز چنگ چی رکشہ مالکان نے بھی فی سواری2 سوروپے کے حساب سے عیدی وصول کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button