جہلم

حکومت پنجاب عملی طور پر تمام شعبوں میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔ سید نذارت علی

جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی جہلم نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے شعبہ زراعت میں صوبہ بھر کے کسانوں ،چھوٹے زمینداروں کی خوشحا لی اور زراعت کے شعبہ کی ترقی میں تاریخی سنگ میل ثابت ہوا اور اس کسان دوست اقدام سے حکومت پنجاب نے ملکی معیشت کی بحالی اور مستقل بنیادوں پر تعمیروترقی کی بنیاد رکھ دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عملی طور پر تمام شعبوں میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔
کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اے ڈی سی نے کہا ہے کہ زراعت جیسے اہم شعبہ میں فراخ دلانا مراعات بلاسود قرضوں کی فراہمی اور کھادوں ،بیج ،زرعی آلات اور دیگر اشیاہ پر خاطر خواہ سبسڈی جیسے دورس اقدامات چھوٹے کسانوں اور زمینداروں کے روشن معاشی مستقبل کی نوید ثابت ہونگے ۔ اس موقع پر ضلع جہلم کے حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شاہد بخاری نے تفصیلی بریفنگ دی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت کسانوں کی بھرپور رہنمائی کرے اور انکو بلاسود قرضوں کے حصول میں معاونت کرے اور ضلع میں جعلی مہنگی کھادیں اور زرعی ادویات بیچنے والوں کا مکمل خاتمہ کریں تاکہ کاشتکاروں کے مسائل حل ہو سکیں اور انکی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہو سکے ۔
اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ضلع جہلم کے لئے رواں سال 9000کسان کارڈ کی رجسٹر یشن کا ہدف مقررہ کیا گیا ہے جبکہ ضلع سطح پرافسران ہدف کو ماہانہ100سے زائد فیصد تک مکمل کیا جا رہا ہے ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شاہد بخاری نے تفصیلی بریفنگ میں بتایا ہے کہ کسان کارڈ کی رجسٹریشن کے لئے 2000سے زائد کسانوں کو جولائی سے ابتک رجسٹر کیا جا چکا ہے، جبکہ فارمر ٹریننگ پروگرام کے تحت ہزاروں کسانوں کی تربیتی پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button