دینہاہم خبریں

سستے رمضان بازاروں میں عوام الناس کو ہر صورت حقیقی ریلیف فراہم کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے دینہ میں قائم سستے رمضان بازار کا دورہ کیا۔ بازار میں تمام اشیاء ضروریہ کے سٹالز، حکومتی ریلف کے تحت آٹا اور چینی کے سٹالز کا خصوصی وزٹ کیا، مارکیٹ کمیٹی کے سٹال کو بھی چیک کیا، صارفین سے بات چیت بھی کی۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ ضلع کے سستے رمضان بازاروں میں عوام الناس کو ہر صورت حقیقی ریلیف فراہم کریں گے ۔ متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنرز رمضان بازاروں میں خریداروں کو سستی اور معیاری اشیا کی دستیابی یقینی بنائیں گے ۔ اس ضمن میں ہرگز لاپرواہی کا عنصر سامنے نہ آنے پائے گا۔

انہوں نے کہا سستے رمضان بازاروں میں حکومت پنجاب کی جانب سے عوام الناس کو عام مارکیٹ کے مقابلہ میں نمایاں ریلیف فراہم کیا گیا ہے جو کہ حقیقی عوام دوستی کا مظہر ہے ، سستے رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹا کا تھیلا 375 روپے ، معیاری چینی 65 روپے فی کلو میں دستیاب ہے ۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدا یت کی کہ چیکنگ کے دوران نہ صرف قیمتوں بلکہ کم قیمت میں بکنے والی چیزوں کے معیار کو خصوصی طور پر چیک کیا جائے کیونکہ چیزوں کے نرخ کم کر کے معیار گرا دینا عوام کے لئے فائدہ نہیں بلکہ نقصان کا باعث ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ر یٹیلرز ایسے ڈیلرز کے خلاف شکایت کریں جو انہیں چینی مقررہ نر خوں پر نہیں دے رہے یا چینی کی قلت کا بہانہ کر رہے ہیں کیونکہ حکومت کی جانب سے ڈیلرز کو مطلوبہ مقدار میں چینی فراہم کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button