دینہاہم خبریں

خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ عبدالستار عیسانی

دینہ: خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے اب تک تعلیمی اداروں سے باہر اسپیشل بچوں کو سکولوں تک لانے اور انہیں سہولیات کی فراہمی کے لئے سب کو اپنا کردار اد ا کرنا چاہیے ۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی نے اسپیشل ایجوکیشن سینٹر دینہ میں محکمہ ہیلتھ کی جانب سے لگائے جانے والے اسکریننگ کیمپ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔تقریب میں سی ای او ایجوکیشن ملک واجد حسین ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اشتیاق احمد اور دیگر افسران و اساتذہ کرام موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی نے سکول کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ۔

انہو ں نے معززین پر زور دیا کہ وہ اپنے گرد و پیش نظر رکھیں اور خصوصی بچوں کے والدین کو آمادہ کیا جائے کہ انہیں سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں داخل کرائیں۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب سمیت ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم ان بچوں کے لئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے ، قوم کے معماروں کیلئے معاشرے کو بھی فلاحی کام کرنے چاہیے۔ اس موقع پر خصوصی بچوں نے ٹیبلو پیش کر تے ہوئے افسران کا دل جیت لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button