جہلم

جہلم چیمبر آف کامرس کی قائمہ کمیٹی کے زیر اہتمام 3 روزہ ہیلتھ آگاہی ورکشاپ کا انعقاد

جہلم: پری وینشن ہیلتھ کمیٹی جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام ہادی ہومیوپیتھک میڈیکل کالج جہلم میں ہیلتھ پروفیشنلز کے لئے عالمی وباء کورونا سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات،”بیسک لائف سپورٹ اور کلینیکل ایمرجنسی فرسٹ ایڈ،کی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ورکشاپ میں لاہور سے پروفیشنل ٹریننرز کی ٹیم نے شرکاء کوپیشہ ورانہ مہارت سیکھائی،اس ورکشاپ کا باقاعدہ افتتاح صد ر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عرفان قریشی نے کیا۔

بعد ازاں راجہ محمد انور، UBGکے نامزد امیدوار برائے نائب صدر پنجاب FPCCI, اور سینئر نائب صدر جہلم چیمبر آف کامرس راجہ طلعت محمود نے ٹریننرز میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔

اس موقع پر ہومیوپیتھک ڈاکٹر محمود علی واثق نے ٹریننگ حاصل کرنے والے ہیلتھ پروفیشنلز کو مبارکباد دی۔

چیئرمین پری وینشن ہیلتھ ڈاکٹر ظہیر احمد نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق میرا اوڑنا بچھونا ہے اور جو ذمہ داری مجھے سونپی گئی انشاء اللہ اسے پوری ذمہ داری سے نبھاوں گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button