جہلم

فراز چوہدری کی سانحہ سٹی سکول میں جاں بحق ہونے والے طالب علم آل احمد نقوی کے والد سے ملاقات

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے راہنماء چیف کوآرڈینیٹر این اے 67 چوہدری فراز حسین کی سانحہ سٹی سکول جہلم میں جاں بحق ہونے والے طالب علم آل احمد نقوی کے گھر آمد، متوفی طالب علم کے والد سید عاصم نقوی سے ملاقات، فاتحہ خانی کی۔

چوہدری فراز حسین نے اس موقع پر کہا کہ غفلت کے مرتکب اسکول انتظامیہ کسی رعائیت کی مستحق نہیں، ایسے اداروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے جو بچوں کی زندگیوں اور والدین کے احساسات و جذبات سے کھلواڑ کر رہے ہیں۔

چوہدری فراز حسین نے متوفی آل احمد نقوی کے والدین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button