پنڈدادنخان

چوہدری یامین باگڑی ٹیکنیکل کالج کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس، مسائل بارے آگاہی حاصل کی گئی

پنڈدادنخان: گورنمنٹ چوہدری یامین باگڑی ٹیکنیکل کالج کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس، اجلاس کی صدارت کنوینئر راجہ ریاست علی نے کی پرنسپل کالج انجینئر جاوید اقبال نے مسائل ووسائل بارے شرکا کو آ گاہی دی۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ چوہدری یامین باگڑی ٹیکنیکل کالج پنڈدادنخان کی ایڈوائزری کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا جس میں مکمل ہونے والے تعمیراتی کاموں کے ساتھ ساتھ نامکمل کاموں اور دیگر ضروریات کے علاوہ کالج کے طالب علموں کے مقامی فیکٹریوں میں وزٹ، ٹریننگ اور اپرنٹس شپ بارے جائزہ لینے کے ساتھ ان امور کی انجام دہی کے لئے عملی طور پر اقدامات اٹھانے کے لئے کمیٹیوں کی تشکیل عمل میں لائی گئی۔

اجلاس راجہ ریاست علی خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پرنسپل گورنمنٹ چوہدری یامین باگڑی کالج انجینئر جاوید اقبال نے سٹاف کی بہتر کارکردگی کو سراہتے ہوئے سٹاف کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ کالج ہذا کے بہتر ماحول اور اچھے اسٹوڈنٹس کی تعریف کرتے ہوئے ادارے کو پنجاب کے چند ایک بہترین اداروں میں شمار کیا۔

انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ ادارے کو مزید بہتر انداز میں چلاتے ہوئے مثالی ادارہ بنایا جائے گا جس کے لیے مجھے تمام دوستوں کے تعاون کی ضرورت رہے گی۔

میٹنگ کے دیگر شرکاء میں وائس پرنسپل ٹیکنیکل کالج، سماجی ورکر چودھری سلیم باگڑی، چوہدری غلام ظفر سابقہ کونسلر، محمد ایوب خاور، پروفیسر ابو عبیدہ، ظفر مغل، حفیظ الرحمن، محمد عبید اللہ، وسیم اصغرو دیگر شامل تھے۔

شرکاء نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے متعدد تجاویز پیش کیں جنہیں عملی جامہ پہنانے کے لیے مشترکہ طور پر میٹنگ کے شرکاء نے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button