کھیوڑہ شہر میں بجلی کے مسلسل لو وولٹیج سے 100 فیصد بر قت بھاری بل جمع کروانے صارفین شدید پریشان

0

کھیوڑہ شہر میں بجلی کے مسلسل لو وولٹیج سے 100فیصد بر قت بھاری بل جمع کروانے صارفین شدید پریشان، مسلسل کم وولٹیج کیوجہ سے برقی آلات ناکارہ ہوجاتے ہیں وہی بلوں کی رقم کئی گنا بڑھ جاتی ہے، جس سے صارفین کو ہر ماہ بھاری مالیت کا ٹیکنیکل ٹیکہ لگایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ہدایات جن میں بجلی سپلائی کرنے والے محکموں کو کہا گیا کہ جن علاقوں کا بل مکمل ادا ہوتا ہے اور وہاں بجلی چوری کی شکایات نہ ہو انہیں بجلی بندش سے استثنیٰ کیا جائے کسی کام نا آسکے۔

کھیوڑہ شہر جہاں کا ریونیو بل 100فیصد وہاںکی عوام عرصہ دراز سے جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ بار بار کی ٹرپنگ اور انتہائی سنگین لو وولٹیج سے سخت نالاں ہیں۔

واپڈا مقامی انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی سے پورا شہر لو وولٹیج کی لپیٹ میں ہے،شہر کے کئی ٹرانسفارمر ناکارہ ہو چکے ہیں جن کا لوڈ دوسرے ٹرانسفارمرز پر ڈال کر جان چھڑا لی جاتی ہے دیا جاتا ہے۔

لو وولٹیج سے جہاں صارفین کو بل میں ہزاروں روپے اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑتا ہے وہی گھروں میں استعمال ہونے والی الیکٹرک اور الیکٹرونکس مصنوعات کا ناکارہ ہونا معمول بن گیا ہے۔

عوامی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے سب ڈویژن پنڈدادنخان میں ایسا عملہ تعینات کیا جائے جو عوام کو درپیش مسائل کے موثر حل میں معاون ثابت ہو سکے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.