جہلم

میونسپل کمیٹی جہلم نے کاغذوں میں’’ کلین جہلم ‘‘مہم شروع کر دی

جہلم: میونسپل کمیٹی جہلم نے ’’ کاغذوں ‘‘ میں’’ کلین جہلم ‘‘مہم شروع کر دی، ڈپٹی کمشنر کو جعلی تصاویر اور زبانی کارکردگی سے مطمئن کرنے کی کوشش، مشین محلہ ، مجاہد آباد ، چشتیاں محلہ، اسلام پورہ میں جابجا گندگی کے درجنوں ڈھیر ، فلتھ ڈپو نہ ہونے سے گلیاں کچرے کا ڈھیر بن گئیں ، ڈی سی جہلم شہری تنظیموں کو صفائی مہم کا نگران مقرر کریں تو بلدیہ کی اصل کارکردگی سامنے آ جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے کلین پاکستان مہم کے تحت بلدیہ جہلم نے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے’’کاغذی کاروائی ‘‘ شروع کر دی ہے اور ڈپٹی کمشنر کے اجلاس میں بلدیہ حکام نے ایک جگہ پوائنٹ کی متعدد تصاویر بنا کر ڈپٹی کمشنر کو پیش کر دیں جبکہ درجنوں مقامات کی صفائی کی فرضی رپورٹ بھی مرتب کر لی گئی۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ بلدیہ حکام صرف ڈی سی کی گزر گاہ کی صفائی کرکے تصاویر بنا لیتے ہیں اور اجلاسوں میں پورے شہر کی صفائی کے بلند وبانگ دعوے کرتے ہیں جبکہ اصل صورتحال یہ ہے کہ مشین محلہ ، ، محمد ی چوک، محلہ چشتیاں ، اسلام پورہ میں کوئی فلتھ ڈپو نہ ہونے پر گلیوں کے اندر پلاٹ گندگی کے ڈھیر بن چکے ہیں جو بیماریاں پھیلا رہے ہیں لیکن بلدیہ کا عملہ اس طرف کبھی جانے کی زحمت نہیں کرتا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کلین جہلم مہم کو کامیاب کرنے کیلئے شہری تنظیموں کو اس مہم کا نگران مقرر کریں تو بلدیہ کی صفائی مہم کا کچا چٹھا سب سامنے آ جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button