ڈومیلیسوہاوہاہم خبریں

محکمہ وائلڈ لائف کی ملی بھگت، ڈومیلی کے جنگلات میں جنگلی جانوروں اور پرندوں کا شکار معمول بن گیا

سوہاوہ: محکمہ وائلڈ لائف کی ملی بھگت، سوہاوہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی میں غیر قانونی شکار جاری ،جنگلی جانوروں اور پرندوں کا شکار معمول بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے جنگلات میں افسر شاہی کے شاہی مہمانوں کو کھلی چھٹی دے دی، ڈومیلی کے جنگلات میں چھٹی کے روز شکاری مختلف نایاب پرندوں کا غیر قانونی شکار کھیلتے ہیں ۔
تحصیل سوہاوہ میں شکار کے لائسنس کے بغیر درجنوں شکاری جنگلات میں موجود ہوتے ہیں، تحصیل سوہاوہ بند شکار کا علاقہ ہے جہاں شکار کرنا منع ہے ۔
شکاریوں کا کہنا ہے کہ وہ گیم ریزوو کے تحت شکار کر رہے ہیں جبکہ گیم ریزروو کا لائسنس وزیر اعلی ہی جاری کر سکتے ہیں نہ کہ وائلڈ لائف محکمہ۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اور نایاب پرندوں کا شکار کرنے والے اعلی افسران کے مہمان ہوتے ہیں اور شکاری محکمہ کے اہلکاروں کی آشیرباد سے جنگل میں نایاب جنگلی جانوروں اور پرندوں کا شکار کرتے نظر آتے ہیں۔
اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی اور نایاب پرندوں کا شکار کرنے والے اعلی افسران کے مہمانوں کا شکار بند کر کے علاقہ کے حسن کو برقرار رکھا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button