جہلم

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس اور ورچوئل کانفرنس کا انعقاد

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایگزیکٹو باڈی کا پانچواں ماہانہ اجلاس اور سائبر ویلزسیکورٹی یوکے ورچوئل کانفرنس کا انعقاد، یکم مارچ 2021 کو صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدارت میں اجلاس ہوا اور جس میں عہدیداران و ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے نیئر افتخار قریشی ہال میں گز شتہ روزماہانا اجلاس کے ساتھ ساتھ ایک ورچوئل کانفرنس کابھی اہتمام کیا گیا،قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی ایجوکیشن کے چیئر مین سرفراز ملک نے سائبر ویلز سیکورٹی یوکے کے ساتھ ہونے والی اس کانفرنس میں جہلم چیمبر آف کامرس کی نمائندگی کی۔

اس موقع پر صدر عرفان لطیف قریشی ،سینئر نائب صدر راجہ طلعت محمود ، سیکرٹری جنرل شاہ زیب خان بھی ان کے ساتھ موجود تھے، اس کانفرنس میں یواے ای راس الخیمہ چیمبر آف کامرس اینڈانڈسڑی اور جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مابین ایم او یو سائن کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ، ورچوئل کانفرنس کے بعد ایجنڈا کے مطابق اجلاس کا آغاز تلاوت کلام سے کیا گیا، تلاوت کی سعادت ڈاکٹر ظہیر احمد نے کی۔

سیکرٹری جنرل جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمد شاہ زیب خان نے ایجنڈا کے مطابق کارروائی کا آغاز کیا، صدر عرفان لطیف قریشی نے ایگزیکٹو ممبران سے کاروباری طبقہ کے مسائل کے حوالے سے بات کی اور ایگزیکٹو ممبران نے اس پر اپنی رائے دی ، اس موقع پر صدر نے ممبران کو زیادہ سے زیادہ ممبرشپ کروانے پر زور دیا اور مارچ کے مہینے کو ممبرشپ کا مہینہ قرار دیا گیا۔

اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں چیئرمین میڈیا کمیٹی و ایگزیکٹو ممبر چوہدری سہیل عزیز، شکیل احمد چوہدری ،ایگزیکٹو ممبر تنویر قریشی ،پرویز بٹ ، ذیشان ندیم ، عمران مجید جنجوعہ ، ہارون نواز بٹ، ماجد حسین ، نوید طالب بٹ و دیگر شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button