جہلماہم خبریں

بالآخر جمہوریت جیت گئی، تخت لاہور کو شکست کاسامنا کرنا پڑا، قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔ فرخ الطاف

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعدجہلم کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بالآخر جمہوریت جیت گئی ، تخت لاہور کو شکست کاسامنا کرنا پڑا، قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نئے پاکستان کا چہرہ ہیں، اللہ پاک نے ایک بہت بڑی ذمہ داری ان کے کندھوں پر ڈالی ہے مخلوق خدا کی نظریں چیئرمین پی ٹی آئی پر لگی ہوئی ہیں ،قوم نو منتخب وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر جس خوشی کا اظہار کررہی ہے وہ جمہوریت کی اصل روح اور پارلیمنٹ پر قوم کے اعتماد کا مظہرہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی وہ باصلاحیت لیڈر ہیں جو وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد اب عوام نے ان سے جو توقعات وابستہ کر رکھی ہیں ان پر صحیح معنوں پر پورا اُتریں گے ، عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر میجر اکرم شہید کی یادگار کے باہر کارکنوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں اور پی ٹی آئی کے کھلاڑی ایک دوسرے کو مبارک بادیں پیش کرتے رہے۔

اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف کے پرسنل سیکرٹری ڈاکٹر فضل الحق (فضلی) ، ضلعی رہنما پی ٹی آئی خادم اللہ بٹ،ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button