جنرل پوسٹ آفس میں موجود زائد المیعاد کاغذات کی قوانین کے مطابق نیلامی کی گئی، ملک فہد مظہر

0

جہلم: جنرل پوسٹ آفس میں موجود زائد المیعاد کاغذات کی قوانین کے مطابق نیلامی کی گئی ، جی پی او جہلم کی انتظامیہ نے کسی قسم کا حساس ریکارڈ نیلام نہیں کیا۔

ان خیالات کا اظہار جنرل پوسٹ آفس جہلم کے سینئر پوسٹ ماسٹر ملک فہد مظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا پر خبر نشر کی گئی کہ پاکستان پوسٹ جہلم کی انتظامیہ نے کباڑیوں کو حساس نوعیت کے کاغذات نیلامی میں فروخت کر دیئے ہیں جبکہ اس قسم کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ جی پی او جہلم کی انتظامیہ نے چھان بین کے بعد انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیلامی سے قبل اشتہار شائع کیا اس دوران تمام کاغذات کی چھانٹی کی گئی ، حساس نوعیت کے تمام کاغذات الگ کر دیئے گئے ، جبکہ زائد المیعاد ردی کی نیلامی کے لئے باضابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی ، جس پر جی پی او جہلم کے ذمہ داران کی موجودگی میں زائد المیعاد کاغذات نیلام کئے گئے۔

جی پی او جہلم کے سینئر پوسٹ ماسٹر ملک فہد نذر نے کہا کہ سرکاری ادارے نیلامی سے قبل اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.