جہلماہم خبریں

انصاف نہ ملنے پر رکشہ ڈرائیور نے ریسکیو 15 پولیس دفتر کے سامنے چنگ چی کو آگ لگا دی

جہلم: انصاف نہ ملنے پر رکشہ ڈرائیور نے15پولیس دفتر کے سامنے چنگ چی کو آگ لگادی،خو د کو آگ لگانے کی کوشش، پولیس نے گرفتار کر کے تھانہ سٹی منتقل کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سعیلہ کا رہائشی چنگ چی ڈرائیور شانی بٹ بااثر افراد کے ظلم و ستم کا شکار تھا جس کے خلاف ا س نے مختلف تھانوں اور افسران کے دفاتر میں پیش ہو کر داد رسی کی درخواستیں دائر کیں۔

انصاف نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر اس نے اتوار کے روز 15پولیس آفس کے سامنے اپنے رکشہ کو آگ لگا دی جس کے بعد اس نے خود پر تیل چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی لیکن پولیس اہلکاروں نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے اس کو قابو کر کے تھانہ سٹی منتقل کر دیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button