جہلم

مرکزی دارلعلوم مشین محلہ جہلم میں عید میلاد النبیﷺ کے حوالہ سے اہم اجلاس کا انعقاد

جہلم(سلطان رضوی) مرکزی دارلعلوم اہلسنت وجماعت مشین محلہ جہلم میں عید میلاد النبیﷺ کے حوالہ سے اہم اجلاس کا انعقاد ہوا،اجلاس استاذ العلماء صوفی محمد اسلم کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں قاری مظہر اقبال نقشبندی،قاری اظہر نقشبندی،حافظ غلام عباس ،علامہ انعام اللہ جلالی، علامہ سید عطاء اللہ شاہ بخاری، علامہ رمضان جلالی ،علامہ خادم نوشاہی اور دیگر علماء کرام اور عوام اہلسنت نے شرکت کی۔

تفصیلا ت کے مطابق عید میلاد النبیﷺ کی آمد کے موقع پر جلسے جلوسوں اور محافل نعت کی تیاریوں کے سلسلہ اور مشاورت کے لیے سنی علماء کونسل جہلم کے زیر اہتمام صدر سنی علماء کونسل جہلم صوفی محمد اسلم کی زیر صدارت مرکزی دارالعلوم مشین محلہ جہلم میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں یہ طے پایا گیا کہ امن وامان قائم رکھنے میں ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

مشکوک افراد پر نظر رکھنی ہو گی اور محافل اور جلوس کی سیکیورٹی کے انتظامات بھی بہتر بنانے ہوں گے،ہمیں چاہیے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button