سوہاوہاہم خبریں

پاکستان پیپلز پارٹی سوہاوہ کی تحصیل کی تنظیم مکمل، عام رکنیت سازی کی مہم جاری

پڑی درویزہ: پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سوہاوہ کی تحصیل کی تنظیم مکمل کر لی گئی نیز عام رکنیت سازی کی مہم جاری ۔صرف ایک دن میں اراکین کی تعدا د 500تک پہنچ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق طویل وقفے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے پورے ملک میں رکنیت سازی کی مہم کا آغاز کر دیا ہے اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سوہاوہ کے دفتر میں رکنیت سازی کا کیمپ لگایا گیا صرف ایک دن میں 500مرد و خواتین نے پاکستان پیپلز پارٹی کی رکنیت حاصل کی ۔ یاد رہے کہ رکنیت سازی کمیپ میں ڈویژنل صدر سردار سلیم حیدر اور ضلعی صدر چوہدری تسنیم ناصر گجر نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔

اس موقع پر پی پی پی تحصیل سوہاوہ کی تنظیم بھی مکمل کی گئی ۔اراکین کے متفقہ فیصلے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سوہاوہ کے صدر مرزا عبدالغفار ، راجہ ممتاز حسین سینئر نائب صدر راجہ ممتاز حسین ، نائب صدر شیخ ساجد ،جنرل سیکریٹری شیخ انیس احمد ، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری تحصیل سوہاوہ فاروق بزمی اور سیکریٹی اطلاعات و نشریات مرزا احمد رضا کو نامزد کر دیا گیا ۔

تمام عہدیدران کی نامزدگی کے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیے گئے ۔ اسی طرح سوہاوہ شہر کے لیے پی پی پی کے سٹی صدر شوکت علی ، صدر ٹاؤن کمیٹی پی پی پی سوہاوہ خالد جنجوعہ کو نامزد کیا گیا ۔ نامزد ہونے والے تمام عہدیدران و اراکین نے مشترکہ طور پر پارٹی کی مضبوطی کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کا عہد کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button