ڈومیلی

بہترین کارکردگی پر تھانہ سوہاوہ اور تھانہ ڈومیلی کے ایس ایچ اوز کو نقدی اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا

ڈومیلی: آئی جی پنجاب کا پنجاب بھر میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ایس ایچ اوز کو نقدی اور سرٹیفکیٹ دینے کا سلسلہ جاری، ضلع جہلم میں بہترین کارکردگی پر تھانہ سوہاوہ اور تھانہ ڈومیلی کے ایس ایچ اوز کو نقدی اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے بہترین کارکردگی دکھانے والے ایس ایچ اوز کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے ڈی پی اوز سے فہرست طلب کیں جس میں ضلع جہلم سے ایک سرکل کے دو ایس ایچ اوز کو نقدی اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

ڈی ایس پی سوہاوہ سرکل سوہاوہ سید اقبال حسین کاظمی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ آصف محمود اور ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی چوہدری ناصر کو بہترین کارکردگی پر نقد انعام اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ آصف محمود کو تھانہ سوہاوہ میں جرائم کے خاتمے اور ملزمان کی بروقت گرفتاری سمیت سائلین کی فوری داد رسی پر پچاس ہزار نقد اور سی سی iiسے نوازا گیا جبکہ ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی چوہدری ناصر محمود کو منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں سمیت نقب زنی اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیوں ہر سی سی III اور بیس ہزار نقدی انعام دیا گیا۔

بہترین کارکردگی دکھانے والے ایس ایچ اوز کو نقدی انعام اور سرٹیفکیٹ سے ان کے نہ صرف حوصلے بلند ہوں گے بلکہ مستقبل میں انعامات اور سرٹیفکیٹ ہے، حصول کے لیے دیگر ایس ایچ اوز بھی اپنی کارکردگی بہتر سے بہترین کرنے کی کوشش میں جرائم پر بھی کنٹرول کریں گے اور سائلین کی بھی بروقت داد رسی ممکن ہو سکے گی۔

عوامی حلقوں کی طرف سے ایک ہی سرکل ہے، دو ایس ایچ اوز کی بہترین کارکردگی پر انہیں انعام اور سرٹیفکیٹ ملنے پر ڈی ایس پی سوہاوہ اور ایس ایچ اوز کو مبارک باد دی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button