محکمہ صحت ڈینگی کی روک تھام اور بچاؤ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے، ڈپٹی کمشنر جہلم

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی، ڈسٹرکٹ مال نیوٹریشن ایڈریسنگ کمیٹی، ای پی آئی ایکسلریشن کمیٹی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں تمام متعلقہ محکمہ جات نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر میاں مظہر حیات اس بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی سی جہلم نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈینگی کی روک تھام اور بچاؤ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر میاں مظہر حیات اور ڈاکٹر امتیاز ڈار نے بتایا ہے کہ غذائی کمی کے شکار بچوں کے لیے محکمہ صحت خصوصی اقدامات کر رہا ہے جس میں ہر ماہ 300 شدید غذائی کمی کا شکار اور 600 درمیانہ درجہ غذائی کمی کا شکار بچوں کا علاج کیا جا رہا ہے جس میں ان تمام بچوں کو خصوصی قسم کی غذائیں دی جاتی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں قائم ایس سی سینٹر کو مزید بہتر بنایا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.