سینٹ جان چرچ کھیوڑہ میں مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش و جذبہ سے منایا

0

کھیوڑہ: تاریخی سینٹ جان چرچ کھیوڑہ میں مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش و جذبہ سے منایا ، تحصیل بھر سے مسیحی برادری نے دعائیہ تقریب میں شرکت کر کے ملک پاکستان کے لیے خصوصی دعائیں کی ۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ کے سینٹ جان چرچ میں مسیحی برادری نے قیامت المسیح ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش و جذبہ ،عقیدت اور احترام سے منایا سینٹ جان چرچ کھیوڑہ میں صبح 4بجے اور دن 11بجے دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل بھر سے سینکڑوں مسیحیوں نے شرکت کی سینٹ جان چرچ کھیوڑہ میں ایسٹر کی مناسبت تقاریب کا انعقاد ہوتا رہا جس میں بچوں اور نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کا حصہ لیا۔

دعائیہ تقریب سے ضلع جہلم کے سنیئر صحافی ایلڈر یوسف ناز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مذہب ہمیں امن اور برداشت کا پیغام دیتا ہے عید قیامت المسیح کی خوشیاں تب تک ادھوری ہیں جب تک ہم غریب اور مستحق لوگوں کو اپنی خوشیوں میں شامل نہیں کرتے اور اپنے ستانے والوں کو معاف نہیں کر دیتے۔

دعائیہ تقریب کے اختتام پر پادری ذیشان ذیوئیر نے ملک پاکستان کی خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعاکی اور سری لنکا میں شہید ہونے والے افراد اور ان کے لواحقین کے لیے بھی دعا کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.