جہلماہم خبریں

کورونا کی تیسری لہر؛ جہلم کے بازار ہفتہ اتوار کی بجائے اب جمعہ اور ہفتہ کو بند ہوں گے

جہلم: کورونا کی تیسری لہر،جہلم کے بازار ہفتہ اتوار کی بجائے اب جمعہ اور ہفتہ کو بند ہوں گے،اتوار سے جمعرات شام سات بجے تک کاروباری مراکز کھل سکیں گے، تاجروں کی اپیل پر ڈپٹی کمشنر جہلم نے حکومت پنجاب کو لیٹر لکھ کر ہفتہ وار کاتوباری چھٹیوں میں بندش کے ردو بدل کی اجازت لی۔

رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر سے جہلم کے تاجروں نے اپیل کی تھی کہ کورونا ایس او پیز کے تحت ہفتہ اور اتوار کو جو کاروباری مراکز مکمل بند رکھنے اور عام دنوں میں شام چھ بجے تک کارو بار بند رکھنے کا جو حکم نامہ ہے اس پر نظر ثانی کی جائے اور کاروباری مراکز جمعہ اور ہفتہ کو بند کروائے جائے جبکہ شام چھ کی بجائے ساڑھے ساتھ بجے تک کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے تاجروں کی درخواست پر ہفتہ وار چھٹیوں اور ٹائمنگ میں ردو بدل کے حوالے سے حکومت پنجاب کو لیٹر لکھا جس پر حکومت پنجاب نے درخواست قبول کرتے ہوئے جہلم میں جمعہ اور ہفتہ کو کاروبار بند رکھنے کی اجازت دے دی جبکہ اب اتوار تا جمعرات شام سات بجے تک کاروباری مراکز کھلیں گے۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا میری کوشش ہے تاجروں کو سہولیات ملیں لیکن کورونا جیسی وبا سے بچنے اور پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاط ضروری ہے تاجروں کو چاہیے کہ اپنی اور دوسروں کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاجر برادری نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button