جہلم

جانوروں کی انتڑیوں اور آلائشوں سے تیار کردہ قیمہ فاسٹ فوڈز سنٹرز اور ہوٹلز میں استعمال عروج پر

جہلم: شہر اور گردونواح میں مضر صحت گوشت، جانوروں کی انتڑیوں اور آلائشوں سے تیار کردہ قیمہ ،فاسٹ فوڈ ز سنٹرز اور ہوٹلز میں استعمال کرنے کا رجحان تیزی سے بڑھنے لگا۔ پنجاب فوڈاتھارٹی اس معاملہ کا جائزہ لے کر کارروائی کریں تاکہ شہریوں کو مضر صحت ناقص و غیر معیاری قیمہ سے تیار کھانوں کے نقصان سے بچایا جا سکے ۔

تفصیلات کے مطابق شہر و گردونواح میں مضر صحت گوشت اور جانوروں کی انتڑیوں اور آلائشوں جن میں اوجھڑی وغیرہ سے تیار کردہ قیمہ فاسٹ فوڈز سنٹرز اور ہوٹلوں میں چٹ پٹے کھانے تیار کر کے شہریوں میں فروخت کیا جار ہا ہے ۔ جس کی وجہ سے شہری سخت اضطراب اور تشویش میں مبتلا ہیں۔

چٹ پٹے کھانوں سے لطف اندوز ہونے والے بعض شہری ان مقامات کا رخ کرتے ہیں اور خوب ڈٹ کر ان کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں تاہم مضر صحت گوشت ، انتڑیوں اور آلائشوں کے استعمال کا خدشہ غور طلب ہے اور پنجاب فوڈ اتھارٹی اس معاملے میں تحقیق کرنے میںبری طرح ناکام دکھائی دیتی ہے۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران و اہلکار ہوٹلوں ، فاسٹ فوڈز کی دکانوں پر موجود قیمہ کا معائنہ کروائیں اور ناقص و غیر معیار ی انتڑیوں سے تیار قیمہ فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائیں تاکہ شہریوں کو موذی امراض سے محفوظ بنایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button