جہلم

روزہ محض بھوک پیاس نہیں بلکہ صبر ایثار اور تقویٰ کا درس دیتا ہے۔ ڈاکٹر عبدالشکور ملک

جہلم: روزہ محض بھوک پیاس نہیں بلکہ صبر ایثار اور تقویٰ کا درس دیتا ہے ، روزہ ایسی عبادت ہے کہ جس کا گواہ خود اللہ تعالیٰ کی ذات اقدس ہے ماہ صیام کو اُس کی روح کے مطابق گزارا جائے۔

ان خیالات کا اظہار معروف فیملی فزیشن ڈاکٹر عبدالشکور ملک نے ماہ صیام استقبالیہ پر اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وقت گزاری سے بہتر ہے کہ آپ رب ِ کائنات کی عبادت کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ طبی لحاظ سے سحری اور افطاری کے اوقات میں سادہ غذاؤں کا استعمال کیا جائے چٹ پٹی اور مرغن غذاؤ سے پرہیز کرکے اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button