جہلم

جہلم میں یکم مارچ کو تحصیل دفتر میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری لگائی جائے گی

جہلم: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پریکم مارچ کو تحصیل دفتر میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری لگائی جائیگی،محکمہ مال نے تحصیل دفتر کے اندر ڈیسک قائم کر دیئے ،جہاں سائلین متعلقہ ڈیسک پر جا کر اپنی اپنی شکایات کا اندراج کرواسکیں گے۔ ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری صبح 10 بجے سے لیکر دوپہر 3 بجے تک جاری رہے گی ، کھلی کچہری میں عوام الناس کے مسائل کو سنا جائیگااور موقع پر انکے حل کے لئے احکامات بھی جاری کئے جائیں گے، کچہری میں درستگی ریکارڈ ، فرد کا اجراء رجسٹری ، انکم سرٹیفکیٹ ، معائنہ ریکارڈ ، ڈومیسائل کا اجراء اور ریونیو سے متعلقہ دیگر معاملات کا جائزہ لیا جائیگا۔ شہری اپنے مسائل کے حل کے لئے تحصیل دفتر تشریف لائیں ، کھلی کچہری میں محکمہ مال کے افسران ، جن میں ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنرز ، تحصیلدار ، سب رجسٹرار، قانون گو،پٹواری و لینڈ ریکارڈ ، عملہ فیلڈ کی بجائے تحصیل دفتر میں بذات خود موجود ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button