ضلع جہلم میں نایاب پرندوں کے شکارکیلئے گائیڈ لائنزجاری، اجازت لینا لازمی قرار

0

سوہاوہ: نایاب پرندوں کے شکارکیلئے گائیڈ لائنزجاری، ضلع جہلم سمیت صوبہ بھر میں نایاب پرندوں کے شکارکیلئے اجازت بھی لینا ہوگی اور لائسنس کی فیس بھی ادا کرنا ہوگی، حکومت نے پرندوں کے شکار کیلئے آنے والوں کیلئے گائیڈلائن جاری کردیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق گائیڈ لائنز تمام متعلقہ سفارت خانوں کو پہنچا دی گئی ہیں اور اب نایاب پرندوں کے شکار کرنے والوں کو امریکی ڈالرزمیں فیس ادا کرنی ہوگی جبکہ فیس کے علاوہ شکار کرنے والوں کو متعلقہ علاقے میں ترقیاتی کام بھی کرانا ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق جہلم سمیت تمام متعلقہ صوبوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی نشاندہی کی جائے،شکارکی جگہ کی پہلے اور بعد کی تصاویر بھی لی جائیں گی۔
سفارتی ذرائع کا کہناہے کہ شکار کی فیس ایک ہزارامریکی ڈالرز ہوگی جس میں 100پرندوں کا شکارکرنے کی اجازت ہوگی۔ تمام شکار کیے گئے پرندوں پر کسٹمز ڈیوٹی الگ سے لی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.